امریکی صیہونی اور بھارتی لابی کا عمران خان کے لیے اتحاد سوال بن گیا

46ارکان نے بائیڈن کو خط لکھا،30 صیہونی اسرائیلی لابی اے آئی پی اے سی فنڈز سے مستفید ہوتے

واشنگٹن (آن لائن)امریکی صیہونی اور بھارتی لابی کا عمران خان کے لیے اتحاد سوال بن گیا۔امریکی کانگریس کے 46 اراکین نے صدرِ امریکہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کی رہائی کے لیے اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں یہ اراکین کون ہیں اور وہ عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں کیوں دیکھنا چاہتے ہیں۔ان 46 اراکین میں سے 30 صیہونی اسرائیلی لابی اے آئی پی اے سی (AIPAC) کے فنڈز سے مستفید ہوتے ہیں۔ خاص طور پر، ہاؤس اسرائیل کاکس کے چیئرمین بریڈ شرمین عمران خان کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔اسی طرح، ان 46 اراکین میں سے 26 ہاؤس انڈیا کاکس کے رکن ہیں، جو امریکی کانگریس میں بھارت کے حق میں قوانین کو فروغ دینے کے لیے کام کرتا ہے۔ انڈیا کاکس کے چیئرمین، رو کھنہ، بھی عمران خان کے حق میں سرگرم ہیں۔امریکہ کی صیہونی اور بھارتی لابی عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں تاکہ پاکستان میں پروجیکٹ گولڈ اسمتھ کو مکمل طور پر نافذ کیا جا سکے۔

Comments are closed.