اسلام آباد(آن لائن)نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا ۔
اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلیے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کرینگے ۔اجلاس میں اعلی عسکری و سول قیادت و متعلقہ وفاقی وزراء شرکت کرینگے ۔اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں صوبائی وزراء اعلی،اینٹلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شرکت کرینگے ۔اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورت حال بھی زیر غور آئے گی ۔
صوبوں اور وفاق کے درمیان۔ کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور اینٹلی جنس معلومات کی موثر شئیرنگ پر بھی غور ہوگا ۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔اجلاس کو اینٹلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔
Comments are closed.