ملکی پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں بھی بڑی کمی ریکارڈ

اسلام آباد(آن لائن)ملکی پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں بھی بڑی کمی ریکارڈکی گئی ہے اور اکتوبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ 38.34 فیصد کمی ہوگئی۔سرکاری دستاویزکے مطابق اکتوبر میں 7 لاکھ 34 ہزار ٹن سے زائد پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی، ایک ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 39 کروڑ 84 لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ سال اکتوبر میں 9 لاکھ 28 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھیں۔دستاویز کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 64 کروڑ 61 لاکھ ڈالر تھا ۔

اکتوبر میں خام تیل کی درآمدات میں بھی 43.26 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈکی گئی۔ایک ماہ کے دوران 5 لاکھ 71 ہزار ٹن سے زائد خام تیل درآمد کیا گیا‘ گزشتہ مالی سال اکتوبر میں 8 لاکھ 64 ہزار 708 ٹن خام تیل درآمد کیا گیا تھا، گزشت سال اکتوبر میں خام تیل کا درآمدی بل 53 کروڑ 97 لاکھ 81 ہزار ڈالر تھا، اکتوبر میں نیچرل لیکوئڈ گیس کی درآمدات کا حجم 27 کروڑ 89 لاکھ ڈالر سے زائد رہا۔اکتوبر کے دوران پٹرولیم گیس کی درآمدات میں سالانہ 20 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔اکتوبر کے دوران پٹرولیم گیس کی درآمدات کا حجم 7 کروڑ 79 لاکھ ڈالر سے زائد رہا ۔

اکتوبر میں پٹرولیم شعبے نے مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر سے زائد کی درآمدات کیں۔اکتوبر میں پٹرولیم شعبے کی مجموعی درآمدات میں سالانہ 30.55 فیصد کمی ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ سال اکتوبر میں پٹرولیم شعبے کی مجموعی درآمدات 1 ارب 53 کروڑ ڈالر تھیں ۔ رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر پٹرولیم شعبے کی مجموعی درآمدات 5.11 ارب ڈالر رہیں

Comments are closed.