بھارتی فورسز کاغیر پیشہ ورانہ رویہ اور بربریت بے نقاب‘کشمیری نوجوان پر بھارتی فورسز کے مظالم کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

سرینگر (آن لائن)بھارتی فورسز کاغیر پیشہ ورانہ رویہ اور بربریت بے نقاب‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے دردناک مناظر منظر عام پر آگئے‘کشمیری نوجوان پر بھارتی فورسز کے مظالم کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ‘بھرتی کے لیے آنے والے کشمیری نوجوانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیاجارہا ہے۔ بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کو بیدردی سے مارا جارہاہے۔ویڈیو میں بھارتی افواج کاغیر پیشہ ورانہ اور پرتشدد رویہ واضح ہے۔ اس سے قبل بھی بھارتی افواج کی بربریت کی متعدد ویڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو بھارتی افواج کے اس غیر پیشہ وارانہ روییکا سخت نوٹس لیناچاہیے، دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی خطے اور عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔

Comments are closed.