اسلام آباد(آن لائن) ملک بھر میں حج درخواستیں سوموار سے نامزد بنکوں میں وصول کی جائیں گی،حج درخواستوں کی وصول 3دسمبر تک جاری رہے گی، وزارت کے حج پورٹل پر بھی درخوستیں آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہیں۔وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں 15 نامزد بینکوں کے ذریعے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل18 نومبرسے 3 دسمبر تک جاری رہے گی اور نامزد بینکوں کی سینکڑوں برانچوں میں آن لائن حج درخواستوں کی وصولی ہو گی جبکہ مذہبی امور کے آن لائن حج پورٹل پر پیپر لیس فارم براہ راست پراسیس کیے جائیں گے ترجمان کے مطابق وزارت کے ڈیش بورڈ پر سینکڑوں بینک برانچوں کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا ریگولر حج سکیم کے درخواست گھر بیٹھے وزارت کے پورٹل پر خود بھی آن لائن درخواست فارم بھر کر آن لائن ادائیگی کر سکیں گیں ترجمان کے مطابق حج بینک کوآرڈینیٹرز کی تربیت کا عمل مکمل کرلیا گیا جس میں نامزد بنکوں کے سینکڑوں افسران نے تربیت حاسل کی ترجمان کے ا مطاق تربیت کا مقصد بینک کوآرڈینیٹرز کو حج پورٹل، عازمین حج کے گروپ بنانے، پیکیج اور فارم پراسیسنگ کی تربیت دی گئی ہے ترجمان کے مطابق حج آئی ٹی سیل کے ڈائریکٹر حکیم خٹک، جمیل الرحمن اور پروگرامر حافظ ماجد بینک عملے کو تربیت فراہم کی۔۔۔۔۔۔اعجاز خان
Comments are closed.