بیرسٹرگوہر،سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب،بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پران کے 3ترجمان مقرر

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بانی عمران خان کی ہدایت پر ان کے تین ترجمان مقرر کردئے ہیں۔اس حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر ان کے تین ترجمان مقرر کئے جا رہے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق بیرسٹر گوہرعلی خان، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب بانی پی ٹی آئی کے ترجمان ہوں گے،ان لوگوں کو فوکل پرسن بھی قراردیا گیا ہے۔

Comments are closed.