اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارلحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے چوبیس نومبر کو دی گئی احتجاجی کال کے تناظر میں یہ پابندی عائد کی گئی ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں ہر قسم کے سیاسی اور مذہبی اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ پابندی کے تحت اسلام آباد میں کسی بھی جگہ پانچ یا اس سے زیادہ افراد اکٹھا نہیں ہو سکیں گے ۔
Comments are closed.