190 ملین پاؤنڈ کے مالیاتی سکینڈل میں بشریٰ بی بی کی عدم حاضری کا نوٹس

راولپنڈی (آن لائن) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے مالیاتی سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی عدم حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزمہ آج (بروز منگل) عدالت میں حاضری یقینی بنائے عدالت نے ملزمان کو 342 کے بیان کے لئے جاری سوالنامے بھی آج جمع کرانے کا حکم دیا ہے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران سابق چیئرمین کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تاہم شریک ملزمہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہ ہوئی اس موقع پر بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل اور فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ اسلام اباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آچکا ہے پہلے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے چونکہ پراسیکیوشن اپنے شواہد ریکارڈ کروا چکی ہے اس کی بنیاد پر بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے جبکہ نیب کے وکلا کی جانب سے ملزمان کے 342 کے بیان ریکارڈ کئے جانے کی استدعا کی گئی نیب کے وکیل کا موقف تھا کہ ملزمان کو 5 مواقع دیئے جاچکے ہیں لیکن ملزمان 342 کے سوال نامے کا تحریری جواب نہیں دے رہے جس پر عدالت نے ملزمان کو 19 نومبر کو 342 کے سوال نامے کے جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی عدالت نے بشریٰ بی بی کو کل ہر صورت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت آج (بروز منگل)تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.