اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا سے خوفزدہ نہیں ہے۔ ہم تمام اقوام، خاص طور پر امریکہ، کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات قائم کریں گے، جو ہمیشہ انصاف اور انسانیت کے لیے کھڑا رہا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاریو ایس ایڈ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کیا، جس کا مقصد پاکستان میں امریکی معاونت سے مکمل ہونے والے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی کامیاب تکمیل اور ان کی افادیت کو اجاگر کرنا تھا۔ احسن اقبال نے سات دہائیوں پر محیط پاک-امریکہ تعلقات کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر احسن اقبال نے پاک-امریکہ تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا:“یہ میرے لیے ایک اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ آج کے اس سیمینار میں شریک ہوں۔ ہم یہاں امریکہ کی پاکستان میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں امریکی شراکت کی تحسین کرنے، پاک-امریکہ تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت پر غور کرنے، اور نو منتخب امریکی قیادت کے ساتھ مستقبل میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کر رہے ہیں۔”پاک امریکہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی کامیابیوں سے بھرپور ہیں، جو ابتدا میں دفاعی تعاون سے شروع ہوئیں اور وقت کے ساتھ ایک مضبوط ترقیاتی شراکت داری میں تبدیل ہوئیں۔ احسن اقبال نے تعلیم، بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے باہمی تعاون کار اور اس کے نئے پہلوؤں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا اس موقع پر پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر ویریا (کیٹ) سوم وانگسیر بھی موجود تھیں۔
Comments are closed.