اداکار بلال اشرف نے اپنی والدہ کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئرکردیا
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال اشرف نے اپنی والدہ کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔بلال اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں لفظ ماں لکھا ہوا پڑھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہمیری ماں میری دنیا لیکن سب کچھ رب کی مرضی کے مطابق ہوتا ہے۔انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ براہ کرم، میری ماں کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔واضح رہے کہ 16 اگست کو ڈائریکٹر احتشام الدین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا تھا کہ بلال اشرف کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے جس کے بعد مداحوں نے اداکار کی والدہ کے انتقال کی خبر پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔
Comments are closed.