عمران خان کو 6 اور بشری بی بی کو ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع مل گئی

اسلام آباد(آن لائن )ضلعی عدالت اسلام آبادنے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔جبکہ بشریٰ بی بی کوبھی حاضری سے استثنیٰ مل گیا،پیرکوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے عمران خان کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ عدالت نے 7 دسمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔بشریٰ بی بی کیپیرکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ عمران خان کو عدالتی حکم کے باوجود ویڈیو لنک سے پیش نہیں کیا گیا۔تفتیشی افسر نے توشہ خانہ رسیدوں کی ویری فکیشن کے لیے وقت مانگ لیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی

، جج افضل مجوکہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت بھی ہے، ان کی حاضری رہتی ہے،وکیل صفائی خالد یوسف نے کہاکہ?ن لائن حاضری میں جیل حکام بہانے بنا رہے ہیں،ا?پ بشریٰ بی بی کی ضمانت پر فیصلہ سنا دیں،جج نے کہاکہ دس بجے تک بانی پی ٹی ا?ئی کی حاضری کاکہتا ہوں ، اگر ہوجاتی ہے تو آج ہی فیصلہ سنا دوں گا۔ان خان کو عدالتی حکم کے باوجود ویڈیو لنک سے پیش نہیں کیا گیا۔تفتیشی افسر نے توشہ خانہ رسیدوں کی ویری فکیشن کے لیے وقت مانگ لیا۔جس پرعدالت نے ضمانتوں میں توسیع کردی۔وضح رہے کہ توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی ملزم نامزد ہیں جبکہ عمران خان 5 احتجاج اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمات میں نامزد ہیں۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

Comments are closed.