پی ٹی آئی ظہیر عباس الیکشن ٹریبونل میں تاریخ لیکر بھا گ گیا،عطا تارڑ

لاہور(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کے ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے اپنے خلاف الیکشن ٹربیونل میں دی گئی درخواست میں تاریخ لینے پر ردعمل میں کہا کہ آج میرے وکلاء الیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے، ہمارے وکلاء کی مکمل تیاری تھی اور تمام دستاویزات بھی موجود تھیں،مخالف پارٹی کے پاس کوئی شواہد یا ثبوت نہیں تھے، ظہیر عباس کھوکھر عدالت سے فرار چاہتے ہیں، اسی لیے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی،اگر ان کے پاس شواہد موجود تھے تو ظہیر عباس کھوکھر نے تاریخ کیوں مانگی؟

وزیر اطلاعا ت کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس نے میری کامیابی کو چیلنج کیا ہے تو اب سامنا کیوں نہیں کر پا رہے؟ بار بار تاریخیں مانگ کر یہ الیکشن ٹربیونل کا وقت ضائع کر رہے ہیں، اگر ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں تو عدالت کو بتائیں کہ ان سے غلطی ہوئی ہے، پہلے کیس کرو پھر عدالت سے بھاگو، یہ ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔

Comments are closed.