وزیراعظم کی طبیعت ناساز، نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس موٴخر

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے معاملے پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس موٴخر ہوگیا۔وزیراعظم نے گزشتہ دو روز سے کوئی ملاقات یا اجلاس کی صدارت بھی نہیں کی جبکہ آج کوئی اجلاس شیڈول نہیں تھا۔ڈاکٹر نے بخار اور چیسٹ انفیکشن کی شکایت پر دو روز قبل وزیر اعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔شام کو دوبارہ چیک اَپ کے بعد آئندہ کی میٹں گز طے کی جائیں گی۔

Comments are closed.