پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے ریاست کی جانب سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن)24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے ریاست کی جانب سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوروفاقی دارالحکومت میں ڈپٹی کمشنر نے احتجاج کے پیش نظر 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی اوراحتجاج میں شامل شرپسند افراد کے پاسپورٹ، شناختی کارڈ منسوخ اورسم بلاک کرنے کا بھی فیصلہ پر غورکیا جا رہا ہے ۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ڈپٹی کمشنر نے احتجاج کے پیش نظر 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اوروزارت داخلہ کی جانب سے متعلقہ سکیورٹی اداروں کو مکمل تیاری کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

شرپسندی میں ملوث افراد کیخلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تمام سرکاری اور اہم عمارتوں کی سکیورٹی کیلئے سخت ترین حفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوروزارت داخلہ نے جڑواں شہروں میں سکیورٹی کیلئے بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم دیا ہے ۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں افغان مہاجرین کیمپوں کی جیوفنسنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے اوراحتجاج کے دوران شر پسندی کرنے والے طالب علموں کی تعلیمی اسناد اور داخلے منسوخ کرنے کے فیصلے پر غورشروع کر دیا گیا ہے اور اسی طرح احتجاج میں شامل شرپسند افراد کے پاسپورٹ، شناختی کارڈ منسوخ اورسم بلاک کرنے کا بھی فیصلہ زیر غورہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمنٹے کیلئے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

Comments are closed.