4نومبر کو پانی بلبلہ بننے جا رہا ہے ، کوئی رہائی نہیں ہو رہی ،سینیٹر فیصل ووڈا
اندرون خانہ ابھی بھی بات چیت چل رہی ہے ، بہتر گھنٹوں میں پوری کہانی سا منے آجائے گی، پریس کانفرنس
اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر فیصل ووڈا نے کہا ہے کہ چوبیس نومبر کو پانی بلبلہ بننے جا رہا ہے ۔ کوئی رہائی نہیں ہو رہی ، بانی کا سودا کر کے پی ٹی آئی رہنما خود مراعات لے رہے ہیں ۔ اندرون خانہ ابھی بھی بات چیت چل رہی ہے ، بہتر گھنٹوں میں پوری کہانی سا منے آجائے گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا پی ٹی آئی والے آئے روز احتجاج کی کال دے دیتے ہیں ۔ چوبیس نومبر کو بھی انہوں نے احتجاج کی کال تو دیدی دیکھنا ہو گا کہ اس تاریخ کا انتخاب انہوں نے کس مقصد کے لئے کیا ۔ ان کی ساری ڈرامہ بازی بانی کی رہائی کے لئے ہے تاہم چوبیس نومبر کو پانی کا بلبلہ بننے جا رہا ہے کوئی رہائی نہیں ہو رہی ۔ انہوں نے کہا کہ اندر ون خانہ ابھی بھی بات چیت چل رہی ہے ۔ بہتر گھنٹوں میں ساری کہانی سامنے آجائے گی ۔ علی امین گنڈا پور لوگوں کو کفن باندھنے کا کہہ کر خودپیروں میں بیٹھا ہوا ہے ۔ انہوں نے امریکی اراکین کانگریس کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوے کہا بیرون ملک سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مدا خلت ہو رہی ہے ۔
آپ خود کو سپر و پاور کہتے ہیں میرے خیال میں زیرو پاور ہیں ۔ عافیہ صدیقی کیس میں آپکو حقوق انسانی کی خلف ورزی نظر نہیں آرہی ۔ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آرئیں ۔ فلسطین میں حقوق انسانی خلاف ورزیوں پر تو کسی نے خط نہیں لکھا ۔ ترقی یافتہ ممالک میں بھی ھقو ق انسانی کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں بتایا جائے پاکستان میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں کہاں ہو رہی ہیں ۔ آپ پاکستانی لیڈر کے لئے تشویش کا ا ظہار کر کے ایک خود مختار ملک کے داکلی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں ۔ ٹرمپ کو گولی لگی ہم بھی کہہ سکتے ہیں یہ حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہے ۔ آزادی اظہار رائے کے نام پر ترقی یافتہ ممالک میں ہونے والی تو ئین رسالت ﷺپر کو ئی توجہ نہیں دی جاتی ۔ انہوں نے کہا کے پی کے عوامی وسائل کا استعمال کر کے وفاق پر چڑھائی کی دھمکیاں دی جار ہی ہیں ۔ گنڈا پور بتائے کس کا پیغام لے کر بانی پی ٹی آئی کے پاس گیا۔ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی رہائی چاہتے ہی نہیں ۔ پی ٹی آئی کی تمام قیادت اس وقت کے پی کے میں بیٹھی ہے ۔
صرف کے پی کے میں وفاق پر حملے کی ساز ش ہو رہی ہے ۔ جس کا نتیجہ سازش کرنے والوں کو بھگتنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا قوم کے سامنے طوفان بد تمیزی کا ڈرامہ آشکا را ہو چکا ۔ ملک میں دہشتگردی چل رہی ہے۔ پی ٹی آئی اب دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ۔ پنجاب میں انکے سارے ایم پی ایز انکے خلاف ہو چکے کوئی ایم پی اے پچاس بندے بھی ساتھ نہیں لا سکے گا ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی سے سٹیبلشمنٹ کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ۔ یہ لوگ اگر دس سے پندرہ ہزار لوگ بھی اکٹھے کرنے میں کامیاب ہو گئے تو ان کو ریڈ زون میں دا خل ہی نہیں ہو نے دیا جائے گا ۔ کوئی جگہ دیدی جائے گی وہاں جا کر بیٹھ جائیں ۔ عدالتیں بھی قانون کی پاسداری کرائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی والے بانی کی ر ہائی چاہتے ہی نہیں بلکہ بانی کا سودا کر کے انکی پوری قیادت خود ریلیف لے رہی ہے ۔
Comments are closed.