علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی س ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد نے پارٹی بانی کی جانب سے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کو مذاکرات کی اجازت دینے کی تصدیق کر دی

اسلام آباد (آن لائن) بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے پارٹی بانی کی جانب سے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کو مذاکرات کی اجازت دینے کی تصدیق کر دی ۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر اڈیالہ جیل بانی سے اجازت لینے آئے تھے کہ اگر رابطہ ہوتا ہے تو کیا مذاکرات کیے جائیں؟

جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات ان سے ہی ہوں گے جن کے پاس پاور ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات پر بات چیت کی اجازت دی ہے، بانی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج تب ہی ختم ہو گا جب مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کی اجازت دے دی ہے اس سے پہلے مذاکرات سے منع کر رکھا تھا، علی امین گنڈاپور نے احتجاج کی تیاریوں سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے بھی علی امین گنڈاپور کو ہدایات جاری کیں، بانی پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان تقریباً 2 گھنٹے تک ملاقات ہوئی۔

Comments are closed.