اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کاکہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی رابطہ ہے اور نہ ہو سکتا ہے،حکومت کے ساتھ رابطے سے متعلق خبریں 24 مارچ کا احتجاج روکنے کی کوشش ہے، رابطے سے متعلق خبر جعلی ہے جو احتجاج کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ ایسی خبریں احتجاج کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔کسی بھی حوالے سے احتجاج کو روکا نہیں جا سکتا۔پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ احتجاج اور اس کی تیاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
Comments are closed.