دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، کوئی یونیفارم میں اور کوئی یونیفارم کے بغیر،آرمی چیف
پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کر رہے ہیں،اپیکس کمیٹی سے خطاب
اسلام آباد(آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، کوئی یونیفارم میں اور کوئی یونیفارم کے بغیر،ہم سب نے ملکر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے،ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ آرمی چیف نے کہاکہ ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے-
آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سیکورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے، جو کوئی بھی پاکستان کی سیکورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے،پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کر رہے ہیں۔
Comments are closed.