کوئٹہ(آن لائن) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مالی خیل میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے منظم سازش کے تحت دہشت گردی کی جاررہی ہے ریاست کو غیر مستحکم کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی اپیکس کی قومی کمیٹی میں دہشت گردی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔
پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف مہم کو دوبارہ متحرک کرکے ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلائیں گے قومی قیادت نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے دہشت گردی کسی ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن بحال کریں گے، مالی خیل میں شہید ہونے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کی جرات و بہادری کی روایت کو برقرار رکھا۔ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
Comments are closed.