ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 1999 میں ڈاکٹر شری رام سے شادی کے بعد اپنے عروج کے دور میں فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا اور امریکہ کے شہر کولوراڈو منتقل ہو گئیں۔ حال ہی میں مادھوری نے ایک انٹرویو میں شادی کے بعد زندگی اور فلمی دنیا سے وقفے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مادھوری نے انٹرویو میں کہا کہ میرے لیے اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور عوامی توجہ اہم نہیں تھی، بلکہ میں نے ہمیشہ اپنے خوابوں کو ترجیح دی۔ شادی اور بچے میری زندگی کا بڑا حصہ تھے۔ مجھے کبھی ایسا نہیں لگا کہ میں کچھ کھو رہی ہوں کیونکہ میں اپنے خواب جی رہی تھی۔
Comments are closed.