کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز) 2024بدھ کو دوسرے روز بھی جاری

کراچی (آن لائن )کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز) 2024بدھ کو دوسرے روز بھی جاری ہے ،نمائش میں میں اسمال آرمزسمیلیٹر  کے نام سے ایک جدید تربیتی ٹول پیش کیا گیا ہے۔اس سمیلیٹر کو فوجیوں کی شوٹنگ کی درستگی اور حکمت عملی کی مہارت کو بڑھا کر ان کی تربیت اور جنگی تیاری کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ فوجیوں کو مختلف ہتھیاروں مثلا G3 رائفل، لائٹ مشین گن، سب مشین گن، اور پستول کے ساتھ مشق کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔سمیلیٹر میں اسٹیشنری(ساکت)اور حرکت پذیر ٹارگٹ پریکٹس دونوں کے لیے ٹکنالوجی کی خصوصیات ہے، جو مختلف خطوں، جیسے پہاڑوں اور صحراؤں میں پیچیدہ جنگی منظرناموں کے لیے فوجیوں کو تیار کرتی ہے۔پاکستانی فوج کے کرنل طاہر نے ایک ہی وقت میں فوجیوں کو متعدد قسم کے ہتھیاروں سے تربیت دینے کے لیے سمیلیٹر کی صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمیلیٹر فوجی جوان کو لائٹ اور ہیوی ہتھیار کے ساتھ ٹریننگ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Comments are closed.