پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ
ٓرمی چیف نے ملکی و غیر ملکی نمائش کنندگان کی جانب سے اسلحہ اور دفاعی سازوسامان کی نمائش کا مشاہدہ کیا
راولپنڈی /کراچی(آن لائن )پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف نے نمائش میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔جنرل عاصم منیر نے بڑی تعداد میں دوست ممالک کی شرکت کو سراہا۔ آرمی چیف نے آئیڈیاز میں دوست ممالک کے دفاعی اداروں کی بھرپور شرکت کو سراہا ۔آرمی چیف نے ملکی و غیر ملکی نمائش کنندگان کی جانب سے اسلحہ اور دفاعی سازوسامان کی نمائش کا مشاہدہ کیا۔آئیڈیاز نمیں مجموعی طور پر 557 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔
آئیڈیاز میں 333 غیر ملکی اور 224 پاکستانی نمائش کنندگان شریک ہیں۔ 36 ممالک نے اپنے اسٹالز لگائے ہیں، جن میں سے 17 ممالک پہلی بار شریک ہو رہے ہیں۔53 ممالک سے 300 سے زیادہ غیر ملکی مندوبین نے ایونٹ میں شرکت کی اور پاکستانی دفاعی صنعت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔نمائش کے دوران آرمی چیف نے غیر ملکی عسکری حکام اور دفاعی نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔جدید ترین شاہپر 3 ڈرون کا افتتاح، آئیڈیاز کا سب سے شاندار لمحہ وغے شاہپر-III گلوبل انڈسٹریل ڈیفنس سلوشنز پاکستان کا تیار کردہ ہے۔ شاہپر-III جیسے 35,000 فٹ بلندی تک 24 گھنٹے سے زیادہ پرواز کر سکتا ہے۔ شاہپر iii مختلف اقسام کے ہتھیار، بم، میزائل اور تاررپیڈو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئیڈیاز 2024 کا بارہواں ایڈیشن 19 نومبر کو شروع ہوئی اور 22 نومبر 2024 کو اختتام کو پہنچے گا۔ کراچی پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، کور کمانڈر کراچی نے کیا۔
Comments are closed.