پشاور،مردان،چارسدہ اور نوشہرہ کے کارکنان احتجاج کیلئے صوابی سے اسلام آباد جائیں گے، اسد قیصر
شریٰ بی بی عمران خان کی اہلیہ اور غیرسیاسی خاتون ہیں، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو مذاکرات کی اجازت دی ہے، اب دیکھنا ہے حکومت کتنی سنجیدگی سے اس ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہے، رہنما تحریک انصاف
صوابی (آن لائن) رہنما تحریک انصاف و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کی حکمت عملی بتادی۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کے احتجاج کیلئے ہم نے حکمت عملی بنائی ہوئی ہے، پشاور،مردان،چارسدہ اور نوشہرہ کے کارکنان صوابی سے اسلام آباد جائیں گے، باقی اضلاع کے کارکنان مختلف روٹس سے ہوتے ہوئے اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کیلیے رابطہ ہوا ہے،
پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی کس طرح اور کس حد تک مذاکرات کرنا چاہئیں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو مذاکرات کی اجازت دی ہے، اب دیکھنا ہے حکومت کتنی سنجیدگی سے اس ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہے۔اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے، اس وقت لاء اینڈ آرڈر چیلنجز کا سامنا ہے، بشریٰ بی بی سے میری ملاقات ہوئی ہے، بشریٰ بی بی 8 مہینے جیل میں رہیں ان کے ساتھ ظلم ہوا ہے، بشریٰ بی بی عمران خان کی اہلیہ اور غیرسیاسی خاتون ہیں۔
Comments are closed.