پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، غیر ملکی بزنس کمیونٹی کو خصوصی مراعات دیں گے‘عبدالعلیم خان

باکو (آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، غیر ملکی بزنس کمیونٹی کو خصوصی مراعات دیں گے۔باکو، آذربائیجان میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی مختلف ممالک کے وزراء سے ملاقاتیں ہوئیں۔ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ انفراسٹرکچر عبدالقادر اورالوغلو سے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے دونوں وزراء کا کوپ 29کے انعقاد، باہمی دلچسپی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ مستقبل میں پاک ترک دوستانہ اور برادرانہ تعلقات میں مزید اضافہ چاہتے ہیں‘ترکیہ و پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں پہلے سے دو طرفہ تعاون جاری ہے‘پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، غیر ملکی بزنس کمیونٹی کو خصوصی مراعات دیں گے۔

وفاقی وزیر سے آذربائیجان کے وزیر ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپورٹ راشد نبی اوف کی بھی ملاقات ہوئی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ باکو میں ” کوپ ”29کے کامیاب سیشن اور آذربائیجان کی مہمان نوازی کو سراہتے ہیں‘ آذربائیجان میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد تعلیم، روزگار اور سیاحت سے منسلک ہے‘پاکستان میں آذربائیجان کی حکومت کو جی ٹو جی سرگرمیوں کی پیشکش کی ہے:وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ مختلف ممالک کے وزراء اور عالمی اداروں کے مندوبین سے فائدہ مند تبادلہ خیال ہوا۔ امید ہے مستقبل میں بھی ایسے فورم منعقد ہوں گے جن سے دو طرفہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہو۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی ترکیہ اور آذربائیجان کے وزراء صاحبان سے خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں ہوئیں۔ترکیہ اور آذربائیجان کے دونوں وزراء کی طرف سے پاکستان کیلئے خیر سگالی اور دوستانہ جذبات کا اظہار کیا گیا راشد بنی اوف نے کہا کہ کوپ29میں پاکستانی وفد اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Comments are closed.