جنوری یا فروری میں الیکشن ہوجائیں گے، اعظم نذیر تارڑ کا دعویٰ

اسلام آباد( آن لائن ) سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں عدالتیں آزاد ہیں، تمام کام آئین اور قانون کے مطابق ہورہے ہیں،انتخابات جنوری یا فروری میں ہو جائیں گے ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ بعض اوقات عدالتیں آئین اور قانون سے تجاوز کر کے فیصلہ کرتی ہیں، ہم تسلیم کرتے ہیں عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کا ملٹری ٹرائل کرنے کا قانون حق دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ بندیوں پر کام ہورہا ہے وہ ضروری ہے۔ جنوری یا فروری میں الیکشن ہوجائیں گے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی پر ڈائیلاگ کرنے کی ضرورت ہے، سیاسی استحکام سے معاشی استحکام آسکتا ہے

Comments are closed.