بھارتی فلم”جوان“ نے ریلیز سے قبل ہی 125 کروڑ کما لیے
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ”جوان“ کی ریلیز میں تین دن باقی ہیں اور اس سے قبل ہی فلم باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق میگا تھرلر ”جوان“ کے صرف تین دن میں دس لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جس کے ساتھ اس نے ”پٹھان“ اور ”غدر2“ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔فلم ”جوان“ نے ایڈوانس بکنگ میں دس لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت کرکے ریلیز سے قبل ہی 125 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔شاہ رخ خان نے چار برس بعد فلم ”پٹھان“کے ساتھ بڑے سینما پر واپسی کی، اب ”جوان“ کے ذریعے باکس آفس پر طوفان برپا ہے ۔واضح رہے کہ سات ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم میں نیانترا، دیپیکاپڈوکون، سانیا ملہوترا، وجے سیتھوپتی اور دیگر بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
Comments are closed.