پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،ایک خاتون سمیت 17افراد جاں بحق

پارا چنار(آن لائن)پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 17افراد جاں بحق ،واقعہ ضلع کرم کے لوئر علاقے میں پیش آیاجہاں مسلح افراد نے پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی،فائرنگ کے واقعہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا خدشہ ، 3خواتین سمیت متعدد افرادزخمی ہو گئے،جاں بحق افراد کی میتیں علی زئی ہسپتال پہنچا دی گئیں،

پولیس کے مطابق لوئر کرم کے علاقے اوچت میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی جانب سے اچانک مسافر گاڑیوں پر اندھادھند فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں متعد د افراد کے ہلاک اور زخمیوں کی اطلاعات ملی ہیں۔واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پرپہنچے اور زخمیوں و لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ سے17 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ مسافرگاڑیاں سیکیورٹی فورسزکی حفاظت میں پاراچنار سے پشاور جارہی تھی۔

Comments are closed.