الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو نااہل قراردیدیا‘ڈی سیٹ کرنیکا حکم

عادل خان بازئی کی نااہلی کا ریفرنس پارٹی صدر نواز شریف نے سپیکر اور انہوں ن ے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا

اسلام آباد( آن لائن)الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی نااہلی ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرر دیتے ہوئے ڈی سیٹ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا*الیکشن کمیشن نے این اے 262 ون کی نشت کو خالی قرار دے دیا الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کردیا گیا ۔عادل بازئی آزاد امیدوار منتخب ہونے کے بعد ن لیگ میں شامل ہوئے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کی نشست خالی دینے کی درخواست دی تھی۔ عادل خان بازئی کی نااہلی کا ریفرنس پارٹی صدر نواز شریف نے سپیکر کو بھجوایا تھاعادل بازئی نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی…… اعجاز خان

Comments are closed.