افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو ملنے والی حمایت پر تشویش ہے ، پاکستان

افغان انتظامیہ اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے لئے استعمال ہونے سے روکے، ترجمان دفتر خارجہ
متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں پر کوئی ویزا پابندی عائد نہیں کی گئی ، ہفتہ وار پریس بریفنگ
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان نے افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کو ملنے والی حمایت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ۔ افغان انتظامیہ اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے لئے استعمال ہونے سے روکے ۔ دہشت گر دی دونوں ممالک کے لئے سنگین خطرہ ہے ۔ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے ۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بالخصوص بچوں کے مصائب عالمی توجہ کے منتظر ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں پر کوئی ویزا پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوے کہا رواں ہفتے متعدد غیر ملکی وفود نے پاکستان کا دورہ کیا۔

اسپین کی پارلیمان کے ایک وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی, سیکرٹری خارجہ سمیت متعدد راہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔ برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ ہمیش فالکنر نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔ ترجمان نے کہا پاکستان قازقستان کی تیسری باہمی سیاسی مشاورت کا دور منعقد ہوا ۔ پاکستان یورپی یونین مشترکہ ٹریڈ کمیشن کا 14 واں سیشن اسلام آباد میں جاری ہے۔ ترجمان نے یو این خصوصی کمیٹی برائے اسرائیلی سرگرمیوں کی گذشتہ ہفتے منظر عام پر آنے والی رپورٹ کا خیرمقدم کیا ۔ ترجمان نے کہا پاکستان قازقستان کی تیسری باہمی سیاسی مشاورت کا دور منعقد ہو۔ ترجمان نے کہا اقوام متحدہ میں غزہ پر گذشتہ شب قرارداد کے ویٹو پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم غزہ میں فوری جنگبندی چاہتے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوے ترجمان نے کہا مقبوضہ کشمیر کے عوام بالخصوص بچوں کے مصائب عالمی توجہ کے منتظر ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت حقوق انسانی کی تنظیمیں کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بند کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔ ترجمان نے کہا وزیر اعظم کی دعوت پر بیلارس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو پچیس سے ستائیس نومبر تک پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

ان کے دورے میں متعدد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تحفظات ہیں ۔ ان دہشت گرد گروہوں کو میسر بیرونی پاکستان مخالف سپورٹ پر بھی شدید تحفظات ہیں۔ دہشتگردی نہ صرف بلکہ افغانستان کا بھی مسئلہ ہے ۔افغانستان اپنی سرزمین دہشتگرد گروپوں کے لئے استعمال ہونے سے روکے ۔ ترجمان نے کہا ہم نے سوشل میڈیا پر برطانوی رکن اسمبلی کے برطانوی فارن سیکرٹری کو لکھا گیا خط دیکھا اس خط کو پاکستان کے ساتھ شئیر نہیں کیا گیا۔ یہ خط برطانوی پارلیمانی نمائندوں کا اندرونی معاملہ ہے۔ ترجمان نے کہا افغانستان پر نمائندہ خصوصی کی تقرری کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور روسی نمائندہ خصوصی برا ئے افغانستان نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے اینڈیشنل سیکرٹری مغربی ایشیاء احمد نسیم وڑائچ سے ملاقاتیں کیں۔ ہمارا چین کے ساتھ مشترکہ سیکیورٹی گروپ پہلے ہی موجود ہے۔ کسی بھی فرد کو و یزا کا اجراء اس ملک کا حق ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں پر کوئی ویزا پابندی عائد نہیں کی گئی ہے ۔

Comments are closed.