جڑواں شہروں کو 33 مقامات سے بند رکھنے کا فیصلہ‘فیض آباد سمیت 6 مقامات کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا

راولپنڈی (آن لائن)جڑواں شہروں کو 33 مقامات سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اورفیض آباد سمیت 6 مقامات کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔فیض آباد، آئی جے پی روڈ، روات ٹی چوک، کیرج فیکٹری، مندرہ اور ٹیکسلا کو بند کر دیا گیا ۔کچہری چوک کو یک طرفہ ٹریفک کے طور پر چلایا جائے گا ۔جڑواں شہروں کی تمام رابطہ سڑکوں کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو متبادل روٹ پلان فراہم کر دیا گیا۔

Comments are closed.