فتنہ الخوارج ے پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا انکشاف ‘حملوں کی تھریٹ وارننگ جاری
اسلام آباد (آن لائن) فتنہ الخوارج کے عناصر کی جانب سے پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے ،جس پر نیکٹا نے فتنہ الخوارج کے حملوں کی تھریٹ وارننگ جاری کردی‘کئی دہشتگردوں کے افغانستان سے سرحد پارکرنے کی اطلاعات پر نیکٹا نے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مختلف ذرائع کی جانب سے فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی تصدیق کی گئی ہے۔ فتنہ الخوارج سے منسلک کئی دہشتگرد پاک افغان بارڈر کراس پار کر کے پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق 19 اور 20 نومبر کی درمیانی رات فتنہ خوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے پاک افغان بارڈر پار کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ فتنہ الخوارج کے پاکستان میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کی مختلف بڑے شہروں میں موجودگی کی اطلاع ہے۔نیکٹا نے فتنہ الخوارج کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ادھرنیکٹا نے فتنہ الخوارج کے حملوں کی تھریٹ وارننگ جاری کردی۔ترجمان وزارت داخلہ ،نیکٹا کے مطابق کئی ذرائع سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ فتنہ الخوارج پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
Comments are closed.