اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد میں24 نومبر کا احتجاج، سرچ آپریشن کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 200 شر پسندوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پہلے سے چھپے پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کی گرفتاریاں جاری ہیں اورگزشتہ شب اسلام آباد پولیس آفیسرز کی سربراہی میں 27 ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شر پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا، پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 200 شر پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار شرپسندوں میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں، گرفتار شر پسندوں سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمدکیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شر پسندوں سیاسلحہ کی برآمدگی پی ٹی آئی کے چوبیس نومبر احتجاج کے دوران شر انگیزی کا عندیہ دیتی ہے، گرفتار ہونے والے شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
Comments are closed.