ارکان قومی اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور ایم پی اے معین ریاض کو گرفتار کر لیا گیا

ملتان (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور ایم پی اے معین ریاض کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ان ارکان کو ان کی اپنی درخواست پرحراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے تینوں رہنما احتجاج میں شرکت کے لیے اسلام آباد جا رہے تھے۔تینوں ایم این ایز کو نقص امن کے خطرے کے تحت نظر بند کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.