قیادت کا پھڈا،تحریک انصاف کا کارواں خیبر پختونخوا سے تا حال روانہ نہ ہو سکا

بشریٰ بی بی سے شدید اختلافات اور توتکار کے بعد علی امین گنڈا پورکاروان چھوڑ کر چلے گئے

پشاور (آن لائن)تحریک انصاف کا کارواں خیبر پختونخوا سے تا حال روانہ نہ ہو سکاحتی کہ بشریٰ بی بی سے شدید اختلافات اور توتکار کے بعد علی امین گنڈا پورکاروان چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے آنے والے کاروان کی قیادت کون کرے گا؟ اس پر ہی اعلیٰ رہنماؤں میں لڑائی پڑ گئی۔خاص طور پرعلی امین گنڈاپور اور بشری بی بی میں لڑائی چل رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کا موقف ہے کہ آپ غیر سیاسی ہیں اس لیے کانوائے کو لیڈ نہیں کر سکتیں۔

ادھربشریٰ بی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ احتجاجی کارواں کی قیادت میں ہی کروں گی۔ علی امین گنڈا پورنے کہا کہ آپ پہلے ہی ہمارے لیے مشکلات کھڑی کر چکی ہیں۔انہوں نے جواب دیا کہ آپ پہلے بھی کئی بار ناکام ہو چکے ہیں۔ علی امین کا موقف تھا کہ میں خان صاحب کے حکم پر عمل کر رہا ہوں جبکہ بشریٰ بی بی نے بھی اصرار کیا کہ میں بھی خان صاحب کے حکم پر عمل کر رہی ہوں۔ ذرائع کے مطابق اس پر شدید بحث کے بعد ناراضگی کی صورتحال پیدا ہو گئی اور بشری بی بی ناراض ہو کر گاڑی میں بیٹھی رہیں جبکہ علی امین گنڈا پور کاروان چھوڑ کر چلے گئے ۔

Comments are closed.