جڑواں شہروں کے راستے کنٹینر لگاکر بلاک ‘روات سے اسلام آباد آنے والے راستے بھی بند

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے احتجاج کی کال پر حکومت نے جڑواں شہروں کے راستے کنٹینر لگاکر بلاک دیئے۔روات سے اسلام آباد آنے والے راستے پر کنٹینر رکھ دیئے گئے۔سری نگر ہائی وے زیروپوائنٹ کے مقام پر سڑک بلاک کردی گئی۔ایکسپریس وے کھنہ پل پر کنٹینر لگاکر راستہ بند کردیا گیا۔شکرپڑیاں سے آئی ایٹ انٹری پر جانے والا راستہ بھی بند کردیا گیا۔گولڑہ موڑ سے جی ٹی روڈ جانے والی شاہراہ پر کنٹینر لگا دیئے گئے۔26نمبر چونگی کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ روڈ پر بھی کنٹینر رکھ دیئے گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ جانے کے لیے متبادل راستہ کلمہ چوک،دھمیال، ڈھوک سیداں اور گرجا روڈ پر موجود ہے ۔مارگلہ ایونیو کو ای الیون سے کنٹینر رکھ کر بلاک کردیا گیا۔ایران ایونیو سے ڈی بارہ کا ایگزٹ راستے کنٹینر رکھ کر بند کردیا گیا۔ایران ایونیو کی ایک لائین کو ای سیون اور ڈی بارہ انٹری کے لیے کھلا چھوڑا گیا ہے۔ فیض آباد سروے آف پاکستان کے سامنے سے سڑک بند کردیا گیا۔ آئی جے پی روڈ سے پشاور موڑ جانے والا راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔

Comments are closed.