بانی پی ٹی آئی نے ڈیل نہیں کی، میں ان کیلئے جان دینے کو تیار ہوں‘عارف علوی
عوام نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا، مذاکرات کا وقت گزر گیا، اب فیصلہ سڑکوں پر ہوگا‘پشاورسے اسلام آبادروانہ
پشاور(آن لائن)سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک اور عدلیہ کوآزاد کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے ڈیل نہیں کی، میں ان کیلئے جان دینے کو تیار ہوں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور قافلے کے ساتھ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے،سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت کیلئے بشریٰ بی بی بھی نکلی ہیں،بشریٰ بی بی الگ گاڑی میں گئی ہیں،بشری ٰ بی بی صوابی میں کارکنوں سے خطاب کریں گی۔سابق صدر مملکت عارف علوی بھی قافلے میں شامل ہیں۔سابق صدر مملکت عارف علوی کا کہناتھا کہ عوام نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا،
مذاکرات کا وقت گزر گیا، اب فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔عارف علوی کاکہناتھا کہ ملک اور عدلیہ کو آزاد کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے ڈیل نہیں کی، میں بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ چارسدہ انٹرچینج پہنچ گیا،صوبائی وزیر پختون یار کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور قافلے کو لیڈ کررہے ہیں،بشریٰ بی بی کی قافلے میں موجود ہیں، بشریٰ بی بی کی گاڑی وزیراعلیٰ سے پیچھے ہے۔
Comments are closed.