گنڈا پور کو اپنے صوبے کا خیال نہیں ،گلے میں پٹہ ڈال کر دارالحکومت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، مصدق ملک
اسلام آباد پر حملہ کرنے والا وزیراعلیٰ پارا چنار بھی نہیں گیا ، موروثی سیاست کا طعنہ دینے والوں کے احتجاج کی قیادت بشریٰ بی بی کررہی ہے ،جو کہتے تھے ن میں سے ش نکلے گا وہ سورما کہاں بیٹھے ہیں آج ؟
کراچی (آن لائن) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گنڈا پور کو اپنے صوبے کا خیال نہیں ،گلے میں پٹہ ڈال کر دارالحکومت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، اسلام آباد پر حملہ کرنے والا وزیراعلیٰ پارا چنار بھی نہیں گیا ، موروثی سیاست کا طعنہ دینے والوں کے احتجاج کی قیادت بشریٰ بی بی کررہی ہے ،جو کہتے تھے ن میں سے ش نکلے گا وہ سورما کہاں بیٹھے ہیں آج ؟۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کو مسترد کردیاپی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ پی ٹی آئی لیڈران نہیں چاہتے کہ بانی جیل سے باہر آئیں،پی ٹی آئی رہنما رضاکارانہ گرفتاریاں دے رہے ہیں،تمام بڑے لیڈران کہاں ہیں،لاکھوں لوگ کہاں ہیں، پنجاب میں کہیں پی ٹی آئی کا احتجاج نظر نہیں آرہا،
عوام نے پی ٹی آئی کی سیاست کو مسترد کردیا،کہتے تھے ن میں سے ش نکلے گا، آج وہ سورما کہاں ہیں ؟ پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر چکا ہے ،چلو پنجاب میں سخت حکومت ہے ، سندھ اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کا احتجاج کہاں ہے ،ہر ایم این اے کو 2 سے 4 ہزار لوگ لانے کا ٹارگٹ دیا گیا،آج’ ڈو اور ڈائی‘ والے جلسے کا کیا ہوا۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دھاوا بولا جارہا ہے،غیر ملکی سربراہان کی آمد پر دارالحکومت پر دھاوا بولا جارہا ہے،انتہا پسندی کے خلاف متحد ہونا ہوگا، شر پسند عناصر کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،عوام کے مسائل کا حل ترجیج ہے،وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد پر حملہ کرنا چاہتے ہیں،وزیراعلی خیبر پختونخوا کو اپنے صوبے کا کوئی خیال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے کے بعد پارا چنار نہیں گئے
،گنڈا پور احتجاج کی بجائے اپنے صوبے پر توجہ دیں،انہوں نے کہا کہ علی امین گلے میں پٹہ ڈال کر دارالحکومت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،ایسا نہ ہو کہ علی امین گنڈا پور ایک بار پھر پوری رات اپنے کارکنوں کو بے وقوف بنائیں۔ مصدق ملک نے مزید کہا کہ موروثی سیاست کا طعنے دینے والوں کے جلسیکی قیادت بشریٰ بی بی کررہی ہیں، عمران خان کے فیصلوں کے پیچھے ان کی زوجہ دخل اندازی کرتی ہیں،بانی پی ٹی آئی کی زوجہ کی عزت کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کی زوجہ گھریلو نہیں رہیں سیاست میں آچکی ہیں۔
Comments are closed.