بیلا روس کا 68 رکنی اعلی سطحی وفد کی اسلام آباد پہنچ گیا،وزیرداخلہ کا پرتپاک استقبال

اسلام آباد(آن لائن)بیلا روس کا 68 رکنی اعلی سطحی وفد کی اسلام آباد پہنچ گیا ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کا پر تپاک استقبال کیا،وفد میں بیلاس روس کے وزیر خارجہ، وزیر توانائی، وزیر صنعت، وزیر عدل و انصاف، وزیر مواصلات، وزیر قدرتی وسائل، وزیر ہنگامی حالات اور چیئرمین ملٹری انڈسٹری کمیٹی شامل ہیں جبکہ 43بڑی کاروباری شخصیات بھی وفد میں شامل ہیں ۔ وفد کی آمد پر وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیرخارجہ میکسم ریجنکوف اور وزیر توانائی سے ملاقات کی ۔ وزیرداخلہ نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی کل آمد کے منتظر ہیں بیلاروس کے صدر کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مختلف شعبوں میں آگے بڑھانے کا خواہاں ہے دورے سے دونوں ممالک کے مابین صنعت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

Comments are closed.