بیلاروس کے صدر عزت مآب ایلیکزانڈر لوکاشینک تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(آن لائن)بیلاروس کے صدر عزت مآب ایلیکزانڈر لوکاشینکو تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے راولپنڈی کی پی اے ایف نور خان ائیر بیس پر بیلاروس کے صدر کا استقبال کیا۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطائاللہ تارڑ اور سینئر سرکاری حکام بھی معزز مہمان کے استقبال کیلئے موجود تھے۔بیلاروس کے صدر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر 25 سے 27 نومبر 2024 تک پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں

۔بیلاروس کے صدر کے دورہئپاکستان کے دوران صدر لوکا شینکو اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہو گی اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی۔ اس دوران بیلاروس اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونگے ۔بیلاروس کے وزیر خارجہ کی زیر قیادت 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا ۔وفد میں بیلاروس کی کابینہ کے اہم وزرائسمیت معروف کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار شامل ہیں۔بیلا روس کے صدر کا دورہئپاکستان دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments are closed.