اسلام آباد(آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بیخچز کے لیے 9 ججز کی تقرری کر دی گئی ہے‘ جسٹس محمد کریم خان آغا سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کے سربراہ ہوں گے۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچز کے لیے ججز کے ناموں کی منظوری 4-11 کے تناسب سے دی گئی۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں ہوا،اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس منیب اختر (بذریعہ ویڈیو لنک)شریک ہوئے
،جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل نے اجلاس میں شرکت کی۔اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو بھی اجلاس میں شریک ہوئے،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل کی بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق جسٹس محمد کریم خان آغا سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کے سربراہ ہوں گے۔جسٹس سلیم جیسر،جسٹس عمر سیال،جسٹس یوسف علی سید آئینی بنچز میں شامل ہوں گے، جسٹس عبدالمبین لاکھو،جسٹس ذوالفقار علی سانگی،جسٹس ثناء اکرم منہاس بھء آئینی بینچز میں شامل ہیں۔جسٹس خادم حسین سواروں اور جسٹس ارباب علی ہکرو کے نام کی بھی آئینی بینچز کے لیے منظوری دی گئی ہے۔
Comments are closed.