پاکستان اور بیلا روس کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، شہباز شریف

دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لئے مستقبل کے لا ئحہ عمل پر بات چیت ہوئی ہے ، الیگزینڈر لوکا شینکو

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان بہترین تعلقات ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبو ں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے اقدا مات کئے جارہے ہیں ۔ بیلاروس کے صدر ایگزینڈر لوکاشینکو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے کہا روس کے صدر اور وفد کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔ آ ٹھ سال کے وقفے کے بعد صدر لوکا کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا ھامل ہے ۔ انکی آمد پاکستان اور عوام کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی ۔ انہوں نے کہا صدر لوکا شینکو کے لئے پاکستان دوسرا گھر ہے ۔ صدر اور شینکو اور وفد کے ساتھ بہت سے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے بیلا روس کے ساتھ معائدون کو فوری عملی جامہ پہنایا جائیگا۔ بیلا روس کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ صدر لوکا شینکو ایک مدبر اور بصیرت ت افروز رہنما ہیں ۔ دونوں ممالک مستقبل کے لائحہ عمل کے لئے سنجیدگی سے مل کر بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی ، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے فلسطین میں جاری اسر ئیلی جارحیت کی شدید مذمت کر تے ہوے کہا غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت پینتالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ۔ غزہ میں فوری غیر مشروط جنگبندی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی حقوق انسانی کی بد ترین خلاف ورزیاں جاری ہیں ،۔ مسئلہ کشمیر کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیا م نا ممکن ہے ۔ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے اپنے خطاب میں کہا وزیر اعظم شہباز شریف اور حکومت پاکستان کے شاندار استقبال اور میزبانی پر شکر گزار ہوں ۔ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں ۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کو ایک بہترین اور عملی انسان پایا ۔ مذاکرات میں محمد شہبا ز شریف کی مثبت سو چ کا معترف ہوں ۔ ہم نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لئے مستقبل کے لا ئحہ عمل پر بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے معائدوں اور مفاہمتی یاد داشتوں پر تیزی سے پیشرفت کرنی ہے ۔ ہمیں موجودہ دور کے مطابق جدید منصوبوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا ہمیں موثر سفارتکاری کے ذریعے تعمیری رابطوں اور تبادلوں کو بھی بڑھا نا ہو گا ۔

انہوں نے کہا دونوں ملک جدید ٹیکنالوجی میں ایک دوسرے کے مددگار ثابت ہو ں گے ۔ ہمیں عوامی بہتری کے منصوبوں پر عمل کرنا ہو گا ۔ زرا عت اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان ٹیکنا لوجی کے شعبوں میں چھوٹے ممالک کو معاونت فراہم کرے ۔ تیس سال قبل پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہوے ۔ ماضی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ اہم معاملات پر گفتگو ہوئی

Comments are closed.