پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے۔بیلاروس کے صدر الیگزانڈر لوکاشینکو وزیرِ اعظم ہاوٴس پہنچے تھے جہاں وزیراعظم شہبا شریف نے انکا استقبال کیا۔بیلاروس کے صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے انعقاد کے دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آپ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کی نئی راہیں کھولنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور بیلاروسی صدر الیگزانڈر لوکاشینکو کی دوطرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔پاکستان اور بیلاروس کے مابین تعاون کی مختلف مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ دونوں رہنما مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے۔

Comments are closed.