حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے‘ طلال چوہدری

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ساری ڈیڈ لائنز ناکام ہوئی ہیں، ان کی آخری کال بھی ناکام ہو گئی۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کرم کے معاملے پر گورنر خیبر پختونخوا سے رابطے میں ہے، اس معاملے پر پہلا فرض صوبائی حکومت کا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ملک کے مسائل پر پی ٹی آئی کی بے حسی ماضی میں بھی اسی طرح تھی، بانی پی ٹی آئی اپنی انا کو قومی مفادات سے بڑا سمجھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ بغاوت کامیاب نہیں ہونے دی جا سکتی، احتجاج کا اعلان ہمیشہ اسی وقت ہوتا ہے جب کوئی دوست ملک پاکستان آیا ہوتا ہے۔طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریاست سے لڑنا ناممکن ہے، ریاست نے ان کی ہر کال ناکام بنا کر دکھائی، پی ٹی آئی سیاسی رویہ اختیار کرے، یہ جو مرضی کریں، این آر او نہیں ملے گا، نہیں ملے گا۔

Comments are closed.