آئینی بنچ نے ڈی چوک احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخودنوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے ڈی چوک احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخودنوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی۔استدعا ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے کی تھی ،سربراہ آئینی بنچ جسٹس امین الدین نے کہاکہ جومعاملہ ہمارے سامنے ہے نہیں ، اسے نہیں دیکھ سکتے۔انھوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روزدیے ہیں۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلقہ کیس کی سماعت کی اس دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی ویڈیو لنک پر پیش ہوئے،وکیل خیبرپختونخوا حکومت نے کہاکہ گزشتہ روز دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں

،آئینی بنچ ازخودنوٹس لے سکتا ہے،ا?ئینی بنچ ان واقعات پر ازخودنوٹس لے۔جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ سپریم کورٹ میں پیش ہو کر سیاسی باتیں نہ کریں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ یہ معاملے ہمارے سامنے نہیں ہے اس پر بات نہیں کرنا چاہتے ،سربراہ آئینی بنچ جسٹس امین الدین نے کہاکہ جومعاملہ ہمارے سامنے ہے نہیں ، اسے نہیں دیکھ سکتے،آئینی بنچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبرپختونخوا کی زبانی استدعا مسترد کردی۔

Comments are closed.