تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد راولپنڈی میں 5 روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے
فیض آباد انٹرچینج اور کھنہ پل سمیت جڑواں شہروں کے داخلی راستوں سے کنیٹینر اور رکاوٹیں ہٹا کر سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا
راولپنڈی (آن لائن) تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد راولپنڈی میں 5 روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ۔فیض آباد انٹرچینج اور کھنہ پل سمیت جڑواں شہروں کے داخلی راستوں سے کنیٹینر اور رکاوٹیں ہٹا کر سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا مری روڈ، راول روڈ، آئی جے پی، ڈبل روڈ اور سکستھ روڈ سمیت اندرون شہر کی تمام سڑکیں بھی ٹریفک کے لئے کھول دی گئیں دوسری جانب مری روڈ سمیت شہر بھر میں 5 روز سے بند کاروباری مراکز بھی کھل گئے جبکہ راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور بس اڈے بھی بھی کھول دیئے گئے اسی طرح موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس بھی مکمل طور پر بحال ہوگئی اسی طرح شہر میں بند کروائے گئے ہوٹل اور ہاسٹل بھی دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں 5 روز بعد معمولات زندگی بحال ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا تاہم بدھ کی صبح بھی منڈیوں تک مکمل رسائی نہ ہونے کی وجہ سے پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل نہ ہوسکی جس سے پرچون فروش 2 سے 3 گنا تک مہنگی اشیا فروخت کرتے رہے یاد رہے کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد احتجاج کی کال پر 23 نومبر سے مری روڈ کو مکمل سیل کر دیا گیا تھا جس وجہ سے مری روڈ، فیض آباد ،شمس آباد اور سٹیڈیم روڈ پر واقع کاروباری مراکز بھی بند تھے۔
Comments are closed.