علی امین گنڈاپور، بشریٰ بی بی اور عمر ایوب اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ گئے

اسلام آبا د(آن لائن)اسلام آباد میں رینجرز اور پولیس کے آپریشن کے نتیجے میں احتجاج ختم ہونے کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور، بشریٰ بی بی اور عمر ایوب خان اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی اور عمر ایوب پی ٹی آئی سیکرٹریٹ مانسہرہ میں دن 11 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے، جس میں احتجاج کے دوران شہید اور زخمی کارکنوں کی مذمت اور آئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق بات چیت کریں گے۔

Comments are closed.