اسلام آبا د(آن لائن)پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر احتجاج کے دوران ہلاکتوں کا پروپیگنڈا پولی کلینک ہسپتال نے بے نقاب کردیا۔ترجمان پولی کلینک ہسپتال نے وضاحتی بیان میں زخمی اور ہلاکتوں کے پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیدیا،وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں، گولیوں اور گرنیڈ سے ہسپتال میں لائی گئی لاشوں کے حوالے سے سوشل میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہیں،میڈیا پر گردش کرنے والی اس ہسپتال سے متعلق ایسی غیر مصدقہ خبروں کو جعلی سمجھا جائے۔
Comments are closed.