قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں، پی ٹی آئی کے سینکڑوں شرپسند گرفتار

راولپنڈی سے 400، اٹک پتھرگڑھ سے 410،چکوال سے 44، مری سے 3 اور میانوالی سے 8 شرپسند گرفتار کئے جا چکے ہیں‘ذرائع

اسلام آباد(آن لائن)قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پی ٹی آئی کے شرپسندوں کی گرفتاریاں جاری ہیں اور اب تک سینکڑوں کی تعدادمیں گرفتار کر لئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مختلف مقامات پر کاروائیوں میں پی ٹی آئی کے یہ شرپسند گرفتارکئے گئے ہیں اور گرفتار شرپسندوں سے اسلحہ، غلیلیں، پتھراور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار شرپسندں کے قبضے سے آنسو گیس کے شیل بھی برآمد کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق پرتشدد احتجاج میں خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین اور اہلکار بھی شامل تھے۔

اطلاعات کے مطابق اب تک راولپنڈی سے 400، اٹک پتھرگڑھ سے 410،چکوال سے 44، مری سے 3 اور میانوالی سے 8 شرپسند گرفتار کئے جا چکے ہیں۔پی ٹی آئی کے اس پرتشدد احتجاج کے دوران پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی شہادتیں بھی ہوئیں ۔متعدد پولیس اور رینجرز کے اہلکار زخمی بھی ہوئے ، جن میں چند کی حالت تشویشناک ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا یہ احتجاج کسی طور پر بھی پرامن نہیں تھا ‘ اس احتجاج کا مقصد صرف اور صرف ملک میں بدامنی پھیلانا تھا‘گرفتار شرپسندوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

Comments are closed.