بیلا روس کے صدرنواز شریف سے ملنے مری پہنچ گئے

مری(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی نے ملاقات کی ہے،نوازشریف کو دیکھتے ہی بیلا روس کے صدر نے بانہیں کھول کر گلے لگالیا اور کہا کہ طویل عرصے بعد اپنے بھائی سے ملاقات پر بے حد خوش ہوں، نوازشریف نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کے ہمراہ انتہائی گرمجوشی سے بیلا روس کے صدر کا استقبال کیا ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں ،بیلا روس کے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف کی طرف سے اپنے اعزاز میں ظہرانہ میں شرکت کے لئے مری پہنچے ہیں۔

Comments are closed.