راولپنڈی (آن لائن) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک انصاف کے پر تشدد احتجاج، جلاوٴ گھیراوٴ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کاروائی میں ڈویڑن بھر سے 800 سے زائد ملزمان کو گرفتارکر کے اسلحہ، آنسو گیس کے شیل، وائرلیس کمیونیکیشن کے آلات، مہلک غلیلیں، بال بیرنگ، پتھر اور دیگر اشیا برامد کر لیں پولیس کے مطابق پرتشدد احتجاج میں خیبر پختون خواہ کے سرکاری ملازمین اور اہلکار بھی شامل تھے پولیس ترجمان کے مطابق اب تک راولپنڈی سے 400، اٹک سے 410، چکوال سے 44، مری سے 3 اور میانوالی سے 8 شرپسند گرفتار کئے جا چکے ہیں تحریک انصاف کے پرتشدد احتجاج کے دوران پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی شہادتیں بھی ہوئیں جبکہ پولیس اور رینجرز کے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے ادھر ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق جلاوٴ گھیراوٴ میں ملوث شر پسند عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 400 سے زائد شر پسند عناصر گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، وائرلیس کمیونیکیشن کے آلات، مہلک غلیلیں اور بال بیرنگ برامد کر لئے ترجمان کے مطابق ملزمان مختلف مقامات پر پولیس پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلاوٴ گھیراوٴ میں ملوث ہیں اس طرح پنجاب بھر میں 800 کے قریب شر پسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
Comments are closed.